سعودی شوری کونسل کی حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کیلئے وقت مقرر کرنے کی تجویز

اتوار 6 نومبر 2016 13:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)سعودی شوری کونسل نے حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کے وقت مقرر کرنے کی تجویز دیدی ہے، عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شوری کونسل نے حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کیلئے دن میں3بار روزانہ کے بنیاد پر وقت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین حجراسود کو بوسہ دینے کا دورانیہ 2گھنٹے پر محیط ہوگی، مذہبی امور کمیٹی شوری کونسل کے تجویز پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :