2 بڑی کمپنیوں کی پاناما، بہاماس میں 19 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف

اتوار 6 نومبر 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء) پاناما اور بہاماس لیکس کی روشنی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان حرکت میں آگئی۔ دو بڑی کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ آف شور کمپنیوں میں 19 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے پاناما اور بہاماس میں ملوث 890 افراد اور کمپنیوں کی جانچ پڑتال کی۔ تحقیقات میں پتا چلا کہ پاناما میں ایک پاکستانی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر جبکہ بہاماس میں ایک کمپنی نے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے تمام معلومات متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :