وزارت داخلہ کی ہدایت ، اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس اجرا کے معاملے پر ہوم ورک مکمل کر لیا، ترجیحات کا تعین بھی ہوگیا

اتوار 6 نومبر 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس اجرا کے معاملے پر ہوم ورک مکمل کر لیا جبکہ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجرا کی جامع پالیسی بنالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ لائسنسوں کا اجرا مرحلہ وار ہو گا جس کیلئے ترجیحات کا تعین کرلیا گیا ہے۔

پہلے مرحلہ میں دسمبر میں ارکان پارلیمنٹ اور حاضرسروس جنرلز کو لائسنس جاری ہوں گے جبکہ ججوں اور حساس اداروں کے ملازمین کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ڈاکٹرز،وکلا،بڑے صنعتکاروں،تاجروں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ نئے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء نادرا کے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :