میگا کرپشن سکینڈل،نیب نے تحقیقات کی ڈیڈ لائن میں15 نومبر تک توسیع کر دی

نیب میں 149 سکینڈل کی تفتیش جاری ہے ،50 کے قریب کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ،ذرائع

اتوار 6 نومبر 2016 13:57

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)قومی احتساب بیورو نے ایک بار پھر اہم شخصیات کے خلاف میگا کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے۔نیب ذرا یع کا کہنا ہے کہ بیورو کے تحقیقاتی افسران وزیراعظم نوازشریف،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،سابق وزراء اعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری شجاعت حسین سمیت ایک سو انچاس میگا سکینڈلز کی تحقیقات کر رہا ہے اور پچاس کے قریب کیسز کی تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ایف آئی اے میں بھر تیوں اور رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں گھپلوں کی تحقیقات وزیر اعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف کر رہا ہے پہلے تحقیقاتی افسران نے تیس ستمبر تک تحقیقات مکمل کرنے کا اعلان کیا مگر اس مین نیب افسران ناکام رہے اور تیس اکتوبر تک توسیع حاصل کر لی مگر تیس اکتوبر تک بھی یہ افسران شواہد کے ساتھ تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام رہے اور اب چیئرمین نیب قمر زمان نے حتمی ڈیڈ لائن پندرہ نومبر مقرر کر دی ہے اور اگر ان شخصیات کے خلاف نیب کو شواہد نہیں ملے تو پھر وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کے خلاف نیب کو کیسز بند کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :