پٹیل پاڑہ میں فائرنگ واقعہ،پولیس نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا

اتوار 6 نومبر 2016 13:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء)کراچی پولیس نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوگزشتہ روزپٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے ہونے والے واقعہ کے مقدمہ میں باقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے پولیس کے مطابق جمشیدٹاؤن پولیس نے تھانہ سولجربازارکے علاقے پٹیل پاڑہ جس میں2افرادجاں بحق ہوگئے تھے اس مقدمہ میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوباقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے پولیس کے مطابق فیصل رضاعابدی کوگزشتہ شب انٹیلی جنس اطلاع پران کے گھرنیورضویہ سوسائٹی گلستان جوہرسے حراست میں لیاگیاتھاملزم کے گھرسے اسلح بھی برآمدہواتھاجس کولیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیاگیاہے ملزم پردہشت گردوں کوسہولت فراہم کرنے کاشبہ ہے ملزم سے قتل اوردہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گی۔