بھارت: نابالغ طالبات کی آبروریزی، ہیڈ ماسٹر سمیت 11 افراد گرفتار

جنسی استحصال کا نشانہ بننے والی ان طالبات کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بلڈانا سے ہے۔ یہ تمام طالبات ننادھی آشرم نامی سرکاری سکول میں زیر تعلیم تھیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:35

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء ) بھارت سے ایک اندوہناک خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک سرکاری سکول میں زیر تعلیم نابالغ طالبات کی آبرو یڑری کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرم کی کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب اسی سکول میں زیر تعلیم طالبہ دیوالی کی چھٹیوں پر اپنے گھر گئی اور اپنے والدین سے پیٹ درد کی شکایت کی۔ طالبہ کو جب ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے لے جایا گیا تو اس نے لڑکی کی آبروریزی ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے والدین کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں ایک خاکروب اور 7 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آبروریزی کا نشانہ بننے والی ان تمام طالبات کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ننادھی آشرم نامی یہ سرکاری سکول بلڈانا کے قبائلی علاقے ورھیڑ میں قائم ہے جہاں غریب قبائلی بچیوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ پولیس رپورٹ کے بعد اب تک 5 لڑکیوں نے جنسی استحصال کی شکایت کی ہے۔ پولیس نے دیگر لڑکیوں کے والدین سے بھی سامنے ا آ کر تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :