برطانیہ کی فرسٹ ڈپٹی میئر پر مسلمان خاتون سے بدسلوکی کرنے پر جرمانہ عائد

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:35

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء )برطانیہ کی فرسٹ ڈپٹی لیڈر جیڈا فرینسن پر مسلمان خاتون سے بدسلوکی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے جیڈا فرانسین پر اقبالِ جرم کے بعد دو ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ برطانوی فرسٹ ڈپٹی لیڈر نے خاتون کو مسلمان ہونے اور حجاب لینے کی وجہ سے بد سلوکی کا نشانہ بنایا۔ فرسٹ ڈپٹی لیڈر کو اگست سے بدسلوکی کے الزام کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :