’سعودی عرب اور ترکی کو خون میں نہلادو‘

داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کا اپنے کارکنوں کو ہدایت

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:25

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء )شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے مغربی ممالک پر حملوں کی دھمکیاں تو آتی رہتی تھیں لیکن اب تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنے کارکنوں کو ایسے ممالک پر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی کی طرف سے جاری آڈیو بیان میں اپنے شدت پسندوں کو ترکی اور سعودی عرب پر حملوں کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ”سعودی عرب اور ترکی کو خون میں نہلا دو۔

(جاری ہے)

“بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ”سعودی عرب کے مسلمان، مسلمانوں کے بھائی نہیں، شیطان کے بھائی ہیں۔ وہ ہمارے غدار ہیں کیونکہ وہ یہودونصاریٰ کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔“بیان میں بغدادی نے عراق کے سنی مسلمانوں کو بھی وارننگ دی کہ دشمن عراق پر قبضہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے داعش کی پراپیگنڈہ ٹیم کے سربراہ ابو محمد العدنی کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ وہ ”خلافت“کے بانیوں میں سے تھے۔

متعلقہ عنوان :