برطانیہ میں شہزادہ ’سائیکلنگ‘ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا

21 سالہ اطالوی شہزادہ ‘کورسینی‘ سائیکلنگ کرتے ہوئے لاری کے وہیل تلے آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:24

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء ) برطانیہ میں سائیکلنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں اطالوی شہزادہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ نائٹ برج ٹیوب سٹیشن میں پیش آیا جہا ں 21 سالہ اطالوی شہزادہ ‘کورسینی‘ سائیکلنگ کرتے ہوئے لاری کے وہیل تلے آگیا۔فلیپو کورسینی نامی یہ شہزادہ فلورنس کے قدیم شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نسب پوپ کلیمنٹ ہشتم سے جاملتا ہے جو کہ اٹلی کا ایک تاریخی کردا ر ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ سائیکل چلاتے ہوئے حادثاتاً لاری کے وہیل تلے آگیااور لاری اسے تیس یارڈز کے فاصلے تک گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طبی امداد محض تین منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی تاہم زخموں کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ کورسینی جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ رواں سال یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں واقع ہے اور اس سے قبل بھی ساتھ افراد اسی قسم کے حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔کورسینی کے ایک ہم جماعت نے تدفین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے یہ خبر اندوہناک تھی‘ وہ کلا س میں میرے برابر ہی بیٹھتا تھا اور ہم ہر روز صبح اس کی کتابیں سنبھالتے ہی دیکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :