نوازشریف کے اثاثے منجمد کئے جائیں ،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کاامریکی اٹارنی جنرل کو خط

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء ) وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمدکرنے کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکہ منتقل کئے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں محمدنوز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والے رقم سے امریکہ میں غیر قانونی اثاثے بنائے۔جبکہ امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف امریکی حکومت کاروائی کا اختیار رکھتی ہے ،میاں محمدنواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو فریز کر کے تحقیقات کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :