عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، پانامااور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس اور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر بابر اعوان نے پاناما لیکس اور سکیورٹی لیکس پر قانونی اور آئینی بریفنگ دی اور کہا کہ شریف فیملی کا اعتراف جرم ہی ان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر شریف فیملی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں عدالتوں پر اعتماد ہی نہیں دلی احترام بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :