پاک فضائیہ کے سربراہ کی چین کے وزیردفاع سے ملاقات

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چین کے وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ایئر چیف کی وہاں آمد پر چینی وزیردفاع نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ایئر چیف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت کا پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

دونوں معزز شخصیات نے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کے عزم کا اظہارکیا ۔

چینی وزیردفاع نے پا ک فضائیہ کے ضرب عضب میں کلیدی کردار کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔بعدازاں دونوں معزز شخصیات نے سووینئر کا تبادلہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :