پاکستان کا ایک بارپھراقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرکے فوری حل کامطالبہ

بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام پرمظالم قبول نہیں، طارق فاطمی مظالم کاسلسلہ یونہی جاری رہا تو پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، معاون خصوصی کی سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء )پاکستان نے ایک بارپھراقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرکے فوری حل کامطالبہ کردیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام پرمظالم قبول نہیں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دفتر خارجہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو بریفنگ دی۔

طارق فاطمی نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے ایک سوپندرہ معصوم شہری جاں بحق اور سولہ ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ پیلٹ گنز کے زریعے ایک ہزار سے زائد افراد کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ کشمیری عوام کو اپنا تسلیم شدہ حق خود ارادیت مانگنے پر بہیمانہ مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے آزادانہ استصواب رائے کا وعدہ کر رکھا ہے جواسے پوراکرناچاہئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مظالم کاسلسلہ یونہی جاری رہا تو پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔

متعلقہ عنوان :