ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا52ہزارسے گھٹ کر51ہزار کی سطح پر واپس آگیا

جمعہ 4 نومبر 2016 10:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا52ہزارسے گھٹ کر51ہزارروپے کی سطح پر واپس آگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ 2ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1292ڈالرہوگئی آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزارروپے سے کم ہوکر51ہزار850روپے پرآگئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار442روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقرارہی