کراچی، معروف ٹی وی پروڈیوسر شہزاد خلیل کے نام سے منسوب سڑک کو شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا

جمعہ 4 نومبر 2016 10:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)کراچی میں معروف ٹی وی پروڈیوسر شہزاد خلیل کے نام سے منسوب سڑک کو سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا ،جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے احتجاج کیاگیاہے۔28 نومبر 1991 کو پاکستان ٹیلی ویڑن کے ممتاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی دوسری برسی کے موقع پر بلدیہ شرقی کراچی نے پی ٹی وی مرکز سے متصل سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دِنوں سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اس سڑک کی استر کاری کرائی اور خاموشی سے نام تبدیل کرکے’فاروقی ایونیو‘ رکھ دیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کا پرانا نام بحال کیا جائے۔سینئر صحافی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بھی اسے غیر اخلاقی فعل قرار دیاہے۔ادبی اور سماجی حلقوں نے بھی شرمیلا فاروقی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سڑک کو دوبارہ شہزاد خلیل کے نام سے منسوب کیا جائے

متعلقہ عنوان :