بھارت، فوجی اہلکار کی خود کشی پر احتجاجی ریلی

2 دن میں راہول گاندھی کو تیسری دفعہ گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 4 نومبر 2016 10:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)بھارتی کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کو احتجاج کرنے پر 2 دن میں تیسری مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی کے ایک سابق اہلکار نے مبینہ طور پر حکومت کی ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کیلئے بنائی گئی پنشن پالیسی سے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کرلی تھی جس پر بدھ کو کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور وزیر اعلیٰ دلی اروند کیجریوال نے احتجاج کیا۔

دلی میں احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ رہائی ملنے کے بعد راہول گاندھی نے پھر احتجاج کیا اور گرفتار ہونے کے بعد پھر رہا ہوگئے۔ جمعرات کو بھی راہول گاندھی نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس پر مودی سرکار نے انہیں تیسری بار بھی گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :