سوات،تحصیل کبل کے علا قے میں 14سالہ بچے نے گلے میں رسی ڈال کر خو دکشی کرلی

جمعرات 3 نومبر 2016 10:36

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)تحصیل کبل کے علا قہ نصرت میں تقریباً14سالہ بچے نے گلے میں نا ڑہ ڈال کر خو دکشی کرلی لاش کبل ہسپتال منتقل پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ نصرت میں 14سالہ بچے اکبر حسین ولد عمر رحمان نے اپنے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر لی ورثاء نے پولیس رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی شکایت پر اکبر حسین کو با پ نے زنجیرسے چار پائی کے سا تھ پاؤں سے باندھا ہوا تھاتاکہ عوامی نقصا ن نہ کریں اور با پ خود مزدوری کے غرض اسلام آباد گیادوپہرکو معلوم ہوا کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے لہٰذا پولیس نے روپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :