آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، ملا کنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان

نومبر اور دسمبر کے مہینے میں معمول سے کم بارشیں متوقع

جمعرات 3 نومبر 2016 10:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، ملا کنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ نومبر اور دسمبر کے مہینے میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں بارشیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ شدید دھند کا بھی امکان ہے، شہری علاقوں میں گردالود دھند رہنے کا امکان ہے، جس سے انکھیں کی سوجن، گلہ خراش اور سانس لینے میں تکلیف ہوگی۔

متعلقہ عنوان :