تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 6یونٹ بند ہو گئے ،بجلی کی پیدوار بھی کم

جمعرات 3 نومبر 2016 10:35

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 6یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 52فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میں پانی کی سطح 1498.

(جاری ہے)

56فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 30500کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ تر بیلا جھیل سے 45000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ میں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 8 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 1070میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 6پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں تر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا باعث بنے گی

متعلقہ عنوان :