پیرس،سڑکوں پر رش کم اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے دریائے سینا میں پانی میں چلنے والی ٹیکسی متعارف

جمعرات 3 نومبر 2016 11:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) پیرس میں سڑکوں پر رش کم کرنے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے شہرکے وسط سے گزرنے والے دریائے سینا میں پانی میں چلنے والی ٹیکسی متعارف کرائی جاررہی ہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں چلنے والی ٹیکسیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن اس کے باوجود بعض اوقات مسافروں کو گھنٹوں ٹیکسی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔خاص طور سے دفتری اوقات کے آغاز اور اختتام دونوں پرگھنٹوں تک ٹریفک جام رہناروز کا معمول بن گیا اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ، یہ مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ہی پانی پر چلنے والی ٹیکسیاں متعارف کی جارہی ہیں تاکہ سڑکوں سے ٹریفک اور ٹریفک سے نکلنے والے دھویں سے ماحولیات کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :