جنوبی افریقہ میں احتجاج، صدر زوما پر دباوٴ بڑھ گیا

جمعرات 3 نومبر 2016 11:01

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)جنوبی افریقہ میں ہزاروں افراد صدر جیکب زوما کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پریٹوریا میں آج بروز بدھ ہونے والی ایک احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناقدین اور سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر زوما متعدد اسکینڈلز میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کے اقتدار میں رہنے سے ملک میں جمہوریت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ مظاہرے ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب اپوزیشن کے وکلاء اس رپورٹ کے اجراء کی کوششوں میں ہیں جس میں ایسے الزامات ہیں کہ زوما کے ساتھ روابط رکھنے والے ایک خاندان نے کابینہ کے ارکان کی تقرری میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :