موصل میں ایک ملین شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امدادی تنظیمیں

داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں لگ بھگ چھ لاکھ بچے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں

جمعرات 3 نومبر 2016 10:55

موصل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)عراقی افواج داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے نواحی علاقوں تک پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کی تازہ صورتحال کے مطابق اب خصوصی فوجی دستے شہر کی مشرقی حدود سے کچھ ہی فاصلے پر ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ فوج شہر کے جنوب مشرقی حصے میں داخل ہونے ہیں کامیاب ہو گئی ہے تاہم تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو پائی ہے۔ دریں اثناء امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ شہر کے قریب ایک ملین شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ کئی اندازوں کے مطابق شہر میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں لگ بھگ چھ لاکھ بچے بھی موجود ہیں جنہیں یہ تنظیم انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :