روس کی جانب سے حلب میں دس گھنٹوں کے لیے فائر بندی کا اعلان

جمعرات 3 نومبر 2016 10:55

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)روس کی جانب سے شامی شہر حلب میں جمعہ چار نومبر کے روز دس گھنٹوں کی فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ اقدام صدر ولادیمیر پوٹن کے احکامات پر اور انسانی بنیادوں پر اٹھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

روسی جنرل اسٹاف ولیری گیراسیموو نے آج اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو صبح نو بجے سے شام سات بجے تک فائر بندی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ دریں اثناء کریملن کے ترجمان کے بقول حلب میں روسی اور شامی افواج کی فضائی کارروائیاں اب بھی عارضی طور پر رْکی ہوئی ہیں تاہم اگر باغیوں نے اپنے حملے نہ روکے، تو بمباری میں تعطل برقرار رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :