سال 2016 افغانستان میں صحافیوں کے لیے سب سے خونریز سال ثابت

جمعرات 3 نومبر 2016 10:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) سال 2016 ء افغانستان میں صحافیوں کے لیے سب سے خونریز سال ثابت ہو رہا ہے۔ افغان صحافیوں کی حفاظت سے متعلق کمیٹی (AJSC) کے سربراہ نجیب شریفی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سال رواں سال اب تک وہاں گیارہ صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جو اب تک کسی بھی سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے مطابق افغانستان میں گزشتہ سولہ برسوں کے دوران قریب ساٹھ صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ان میں سے کسی ایک ہلاکت کی بھی تحقیقات نہیں کروائی گئیں۔ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں کچھ اقدامات اٹھائے۔؂

متعلقہ عنوان :