امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ ہیلری کلنٹن سے زیادہ ایمانداراوربااعتمادہیں،سروے

جمعرات 3 نومبر 2016 10:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء)ایک امریکی سروے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ اپنے مدمقابل ڈیموکریٹک جماعت کی ہیلری کلنٹن سے زیادہ ایمانداراوربااعتمادہیں ۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ اوراے پی سی نیوزکے ایک مشترکہ سروے کے مطابق 59فیصداکثریتی ووٹرزنے ہیلری کلنٹن کواپنے ذاتی ای میلزکے معاملے پرغلط بیانی کرنے پرمستردکردیاہے ۔

(جاری ہے)

سروے سے معلوم ہواہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورہیلری کلنٹن دونوں میں سب سے زیادہ مخلص اوربااعتمادہونے کے سوال پرریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ کو38کے مقابلے میں 46پوائنٹس سے برتری حاصل رہی ۔دریں اثناء سروے کے مطابق ریپبلکن حمایت سے تعلق رکھنے والے اس بات پرمتفق نظرآرہے ہیں کہ ہیلری کلنٹن کے اپنے ذاتی ای میلزکے معاملے کوغلط طریقے سے ہٹایا90فیصدعوامی رائے اس کی مخالف ہے ،جس میں سے 85فیصدنے سختی سے مذمت کی ہے ،سروے کے تحت 31-28اکتوبرکے درمیان 773رائے دہندگان نے ٹیلی فون کے ذریعے سوالات پوچھے گئے