شیخ رشید بہادر نکلنے لیکن ان کے اتحادی چھپ گئے،خواجہ آصف

اسلام آباد لاک ڈان کرنے کے دعویداروں کو اپنے ہی حلقوں سے لوگ نہیں ملے، خیبر پختونخوا سے کمک منگوائی گئی لیکن پھر بھی ناکامی ہوئی ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے احتجاج کے دوران عمران خان خود گھر سے باہر نہیں نکلے اور کارکنوں کو پٹواتے رہے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 11:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کو اپنے ہی حلقوں سے لوگ نہ ملنے کا طعنہ بھی دیااور کہا کہ اسد عمر کے حلقے سے ایک بھی شخص نہیں نکلا، خیبر پختونخوا سے لوگ منگوائے گئے ، احتجاج کے دوران عمران خان خود گھر سے باہر نہیں نکلے اور کارکنوں کو پٹواتے رہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر جو فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا وہ سب کیلئے قابل قبول ہو گا ، اسد عمر اگر اپنے حلقے سے احتجاج کیلئے بند ے اسلام آباد لے آتے تو کافی کارکن جمع ہوتے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ میرے دبئی جانے کے فوراً بعد عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ میں ملک سے بھاگ گیا ہوں جب کہ دوسرے دن میں پاکستان واپس آگیا اور عمران خان کی الزام کو غلط ثابت کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایسا کوئی لیڈر نہیں ہوتا جو اپنے کارکنوں کو پٹوائے اور خود باہر جدوجہد کے لئے نہ نکلے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔

پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن کا قیام سپریم کورٹ کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے ۔ اور سپریم کورٹ اس حوالے سے جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے ہا کہ یخ رشید کو کسی بکی نے غلط گائیڈ کیا ہے اور انہوں نے اس بار غلط گھوڑے پر بازی لگا لی ہے ۔ وہ عمران خان کو کہتے رہے کہ گھر سے باہر نکلیں اور شکایت کر رہے تھے کہ خان صاحب گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسد عمر اگر اپنے حلقے سے احتجاج کے لئے 500 بند اسلام آباد لے آتے تو کافی رکارکن جمع ہوتے ۔ ہم نے پچھلی دفعہ رسک لیا تھا اور پی ٹی آئی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی تھی اس رسک کی وجہ سے اسلام میں 126 دن معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام سڑکوں پر نہیں نکلی۔

نواز شریف کی مقبولیت 58 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا شیخ رشید کی بہادری تسلیم کرتا ہو ں وہ بہت بہادر نکلنے لیکن عمران خان کے اتحادی اتحادی چھپ گئے۔پاناما کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر عمل کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا جو بھی فیصلہ آیا، قانون کے مطابق مانیں گے۔ انہوں نے کہا پرویز رشید سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ انتہائی کٹھن تھا، پھر بھی وزیر اعظم نے وہی کیا جو ملک کے مفاد میں تھا۔