شیخ رشید نے جس طرح گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں ،عمران خان

دھرنا منسوخ کرنے پران سے مشاورت کی ، ووٹ بینک کی پرواہ نہیں کرتا اپنے ضمیر کے مطابق چلتا ہوں ،پنڈی جلسہ نیٹ پریکٹس اور وارم اپ میچ تھا، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء) تحریک کے انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنا منسوخ کرنے سے پہلے شیخ رشیدسے مشاورت کی تھی،شیخ رشید نے جیسے گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا میں انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں ، ووٹ بینک کی پرواہ نہیں کرتا اپنے ضمیر کے مطابق چلتا ہوں ، پنڈی جلسہ نیٹ پریکٹس تھاہم 7 مہینے سے پاناما پر کمیشن چاہ رہے تھے ہم نے طاقت 2نومبر کو دکھانی تھی، پنڈی جلسہ تو وارم اپ میچ تھا۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا شیخ رشید نے جیسے گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا میں انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں اس کمیشن کے پاس انویسٹی گیشن کا اختیار ہے،چیئرمین تحریک انصاف ووٹ بینک کی پرواہ نہیں کرتا اپنے ضمیر کے مطابق چلتا ہوں ۔

(جاری ہے)

میں ووٹ بینک کا غلام نہیں اپنے ضمیر کیمطابق چلتاہوں انھوں نے مطالبہ نہیں مانا اس لیے 126 دن کا دھرنا دیاسپریم کورٹ کا کمیشن جو بھی فیصلے کرے گی قبول ہوگا انہوں نے کہا الیکشن میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاجوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تکلیف ہوئی لیکن قبول کیا سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا،ساتھ کوریا میں بھی لاک ڈاؤن ہے،کوئی آنسوگیس کی شیلنگ نہیں ہوئی ،عوام کے پریشر کی وجہ سے انصاف ملتاہے ، عمران خا ن نے کہا سپریم کورٹ نے نیب کو کہا 6 مہینوں سے یہ کام کیوں نہیں کیاکل غلط اطلاع ملی تھی کہ 2 کارکن شہید ہوئے ،دونوں کارکن زخمی ہیں،آج پاکستان کی نئی تاریخ بنی ہے، بہت خوش ہوں ، کل ہم جشن منائیں گے ،چیرمین تحریک انصافاب سپریم کورٹ فیصلہ کریگی ،ہمارے ٹی او آرحکومت نہیں مان رہی تھی سپریم کورٹ نے وقت نہیں دیا ،پرسوں سے تلاشی شروع ہونی ہے۔