عمران خان صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے تو انہیں اپنا کپتان مان لوں گا، اسفندیار ولی

اگر صوبائی حکومت توڑی گئی تو اے این پی سب سے پہلے سڑکوں پر ہو گی ، حکومت اور عمران خان دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے، دونوں نے غلطیاں کیں اور دونوں جذباتی تھے، ایک شہر بند کرنے کا اعلان کرتا ہے اور دوسرے نے شہر بندکردیا، پریڈ گراونڈ جانے کا فیصلہ پہلے کرلیا جاتا تو لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کاچارسدہ میں جلسے سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 10:56

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء) اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے تو وہ انہیں اپنا کپتان مان لیں گے اور ان کے پیچھے ہوں گے۔اگر صوبائی حکومت توڑی گئی تو وہ سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے حکومت اور عمران خان دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے، دونوں نے غلطیاں کیں اور دونوں جذباتی تھے، ایک شہر بند کرنے کا اعلان کرتا ہے اور دوسرے نے شہر بندکردیا، پریڈ گراونڈ جانے کا فیصلہ پہلے کرلیا جاتا تو لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وہ پختونوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر صوبائی حکومت توڑی گئی تو وہ سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب سے ایک بات کہوں کہ تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کے لیے تو آپ اس حد تک جانے کے لیے تیار ہو، اس صوبے کے حقوق کے لیے لڑو، صوبائی حقوق کی لڑائی میںآ پ آگے اور میرے کپتان ہوں گے، میں آپ کے پیچھے ہوں گا ، باقی تمہارا اپنا کام، میرا اپنا کام، تمہاری اپنی سیاست میری اپنی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کی بات کرو گے حقوق کی بات کرو گے، سی پیک میں جو تبدیلی کی ہے اس کی بات کرو گے، سی پیک میں وزیراعظم جو خلاف ورزی کررہا ہے اس کی بات کرو گے ہم تمہارا ساتھ دیں گے، ساتھ چلیں گے۔اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر صوبائی حکومت کو خطرہ ہوا تو سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے، دونوں نے غلطیاں کیں اور دونوں جذباتی تھے، ایک شہر بند کرنے کا اعلان کرتا ہے اور دوسرے نے شہر بندکردیا، پریڈ گراونڈ جانے کا فیصلہ پہلے کرلیا جاتا تو لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی۔

متعلقہ عنوان :