پی ٹی آئی کا آ ج اسلام آباد میں جلسہ،پنجاب حکومت کا برہان انٹر چینج پر رکاوٹیں فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 نومبر 2016 10:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)پنجاب حکومت نے برہان انٹر چینج پر لگائی گئی رکاوٹیں فوری طور پر ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو آج اسلام آباد میں ہونیوالے جلسہ میں لوگوں کو شرکت سے روکا جا سکے، پنجاب حکومت کی طرف سے منگل کی شام مزید تازہ دم 200اہلکاروں پر مشتمل دستہ برہان انٹر چینج پر پہنچا دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، دوسری طرف حکومت کی طرف سے بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ بدھ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے اعلان کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں اس لئے سوچ سمجھ کر حکمت عملی بنائیں گئے۔