چوہدری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر مشاورت وزیر اعظم نواز شریف نے متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی،ذرائع

بدھ 2 نومبر 2016 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی اور داخلی صورتحال سمیت ڈان لیکس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں ڈان کی خبر کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے لیے بھی آئی ایس آئی،آئی بی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سینئر افسران کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور ذرائع کا کہنا وزیرِداخلہ پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی میں آئی ایس آی ایم آئی اور ائی بی کے افسران شامل ہونگے،زرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی مکمل با اختیار ہوگی اور متعلقہ افسران سمیت تمام ریکارڈ اسے فراہم کیا جائیگا۔