پی ٹی آ ئی کے کسی کارکن کو گھر میں گھس کرگرفتار نہیں کیا گیا، رانا ثناء اللہ کا دعوی

منگل 1 نومبر 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آ ئی کے کسی کارکن کو گھر میں گھس کرگرفتار نہیں کیا تاہم اصل حقائق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے گھروں پر اُن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے اور اُن کے اہل خانہ کو حراساں کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ملک کھوکھر کے ٹھوکر نیاز بیگ کے ڈیرے کی دیواریں پھلانگ کر نہ صرف انہیں بلکہ اُن کے 4ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کیکارکن ہونے کے شبہ پر محفل تھیٹر کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سوڈی وال پولیس نے پی ٹی آئی کے امجد نیازی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا گھر پر اُن کی غیرموجودگی کے باعث اُن کے بھائی عرفان نیازی کو پولیس گرفتارکرکے ساتھ لے گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی تحریک انصاف کے ہونے والے 2نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے ایسی ایسی کارروائیاں کررکھی ہیں کہ جس کا نہ تو جواز نظر آتا ہے اور نہ ہی ضرورت۔ آخری اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کے 170 سے زائد کارکنوں کا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتارہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو کوٹ لکھپت سنٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ہنما اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال دھرنے میں شامل ہونے کیلئے گزشتہ روز میٹرو بس سروس میں سفر کرتے ہوئے شاہدرہ موڑ تک پہنچ گئے۔ بتایا گیاہے کہ میاں اسلم اقبال نے اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے میٹرو بس کا سہارا لیتے ہوئے شاہدرہ موڑ تک میٹرو بس سروس کا سہارا لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیر قانون کی پریس کانفرنس کے دوران کی گئی گفتگو کوصرف لغو گفتگو سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :