پانامہ لیکس سے متعلق میراکیس آج سپریم کورٹ میں لگے گا،شیخ رشید

ابھی تک وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف سے جواب داخل نہیں کرایاگیا میں آج چیف جسٹس کے ساتھ سامنے پھوڑی ڈال دوں گاتاکہ انصاف جلدہوجائے ،میڈیاسے گفتگو

منگل 1 نومبر 2016 11:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق میراکیس آج سپریم کورٹ میں لگے گا،اورابھی تک وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف سے جواب داخل نہیں کرایاگیا،میں آج چیف جسٹس کے ساتھ سامنے پھوڑی ڈال دوں گاتاکہ انصاف جلدہوجائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کہتے تھے کہ میں سب سے پہلے خودکواحتساب کیلئے پیش کروں گا،لیکن پھرکرتے کیوں نہیں ؟انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے ساتھ آج کل ایسے لوگ ہیں جوقیام پاکستان کے مخالف تھے ۔

پی ٹی آئی کی ووٹیں لیکرسینٹ کی نشست حاصل کرنے والی جماعت اسلامی نے بھی آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کوووٹ دیئے ۔انہوں نے کہاکہ اگرضیاء الحق زندہ ہوتے تومجھے یقین ہے نوازشریف اس سے بھی لڑائی کرلیتاکیونکہ یہ کسی کے ساتھ چل ہی نہیں سکتا۔حکومت مکمل طورپرغنڈہ گردی اوربدمعاشی پراتری ہوئی ہے اب بھی نوازشریف جس کوبھی آرمی چیف بنائے گااس سے اس کی نہیں بنے گی