راولپنڈی ، 100پولیس اہلکار اورآفسرا ن چھٹیوں کی درخواستیں دیکر گھروں کوچلے گئے

منگل 1 نومبر 2016 11:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)راولپنڈی ریجن کے 100پولیس اہلکار اورآفسرانچھٹیوں کے لئے درخواستیں دیکراپنے گھروں کوچلے گئے ،شمس آبادمیں آرٹس کونسل کے قریب پولیس نے مورچے بنادیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے دس ہزارکارکنان راولپنڈی اسلام آبادپہنچ گئے ہیں ،پولیس نے کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی کے علاقے شمس آبادمیں آرٹس کونسل کے قریب مورچے بنادیئے ہیں ۔جبکہ دونوں جڑواں شہروں میں ممکنہ طورپرہنگامہ خیزواقعات کے پیش نظرراولپنڈی ریجن کے سوسے زائدپولیس اہلکاراورافسروں نے چھٹی لیکرگھرچلے گئے باوجوداس کے حکومت نے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرنے کااعلان بھی کیاتھا