پولیس والوں نے بنی گالہ جانے کا ریٹ لگا دیا

100 روپے دیں تو نکل جائیں کنٹینر نہ ہٹائیں، پی ٹی آئی کارکن کا انکشاف

منگل 1 نومبر 2016 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) پولیس والوں نے بنی گالہ جانے کا ریٹ لگا دیا۔ 100 روپے دیں تو نکل جائیں کنٹینر نہ ہٹائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پولیس والے بنی گالہ آنے کیلئے رشوت طلب کرتے ہیں ہم سے راستے میں لگے کنٹینر سے آگے جانے کیلئے پانچ سو روپے فی بندہ لیا گیا ہے پولیس والے آنے والوں سے کہتے ہیں کنٹینرز نہ ہٹائیں 100 روپے دیں اور آگے نکل جائیں۔