” اگر آسکو تو چل کر تمام رکاوٹیں توڑ کر آؤ“

عمران خان کا اپنے کارکنوں کو واضح پیغام

منگل 1 نومبر 2016 11:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) اگر آسکو تو چل کر تمام رکاوٹیں توڑ کر آؤ، عمران خان کا اپنے کارکنوں کو واضح پیغام۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز رشید بچے نہیں ہیں کہ بغیر پوچھے خبر آگے بڑھا دی۔

(جاری ہے)

حکومت نے 2نومبر کو روکا تو 3نومبر کو تاریخ کا حصہ بن جائے گی اگر تب بھی روکا گیا تو حکومت کی کھڑی کی جانے والی تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے بنی گالہ پہنچیں۔ عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ 2نومبر کو اگر تمام پہاڑیاں عبور کرکے آنا پڑے تو تحریک انصاف کے کارکن کو بنی گالہ پہنچنا پڑے گا۔ عمران خان کے پیغام کے مطابق اگر جذبہ سچا ہو تو کوئی رکاوٹ درمیان میں حائل نہیں ہوتی جنہوں نے پہنچنا ہے وہ آجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :