نائجیریا میں سکیورٹی حکام ’جنسی زیادتیوں‘ میں ملوث ہیں، ہیومن رائٹس واچ

منگل 1 نومبر 2016 11:56

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ نائجیریا کے سکیورٹی اہلکار خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کے مطابق رواں برس جولائی میں نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے سات کیمپوں میں جنسی زیادتی کے 43 واقعات سامنے آئے۔ میدوگوری کو بوکوحرام کی شدت پسندانہ کارروائیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :