امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی میزبانی میں لیبیا کانفرنس

منگل 1 نومبر 2016 11:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ہمراہ لندن میں لیبیا کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد لیبیا میں سیاسی بحران اور سرمایے کی قلت کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پارلیمان سے توثیق میں ناکام رہی ہے۔ لندن میں وزارتی سطح کے اس اجلاس میں لیبیا میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور اقتصادی بحران کے موضوعات پر بھی بات چیت ہو گی۔