پیمرا نے Nickelodeonچینل کا لائسنس معطل کر دیا

منگل 1 نومبر 2016 12:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) ہندی زبان میں ڈب شدہ کارٹون دکھانے پرپیمرا نے پیر کے روز Nickelodeonچینل کا لائسنس فوری معطل کر دیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے یہ فیصلہ پیمرا قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر کیاہے ۔

(جاری ہے)

پیمرا نے 19اکتوبر 2016ءء کو فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کسی بھی سیٹلائٹ یا لینڈنگ رائٹس والے ٹی وی چینل پر انڈین مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی لیکن Nickelodeonچینل پیمرا کے 19اکتوبر کے فیصلے کی رُو گردانی کرتے ہوئے مسلسل کئی روزسے ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔

پیمرا کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کرنے کے لئے پُر عزم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔Nickelodeonکی معطلی سے متعلق ہدایات تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو دے دیں گئیں ہیں ۔ چینل کی معطلی کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :