ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان ہونگا،ابھی ابتداء ہے،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا،ڈاکٹر طاہر القادری
ایک وزیر اعلی نے دوسرے پر راستے بند کر دیئے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے شریف برادران آئین، قانون،جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے،PTIکے کارکنوں کو حوصلہ دیتا ہوں تمام ادار ے یرغمال،پولیس ان کی ذاتی ملازم ہے ، تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ماڈل ٹاوٴن کا قصاص ہوگا، سربراہ عوامی تحریک
منگل 1 نومبر 2016 12:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایک وزیر اعلی نے ایک وزیر اعلی پر راستے بند کر دیئے ،وزیر اعظم اسلام آباد کو بند کر کے بیٹھا ہے ،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ابھی ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ایمر جنسی کی صور ت میں اپنی تمام بین الاقوامی مصروفیات ترک کر دوں گا ۔
بادشاہت و آمریت سے نجات کے لیے تحریک انصاف اور عوام کو بہت قربانیاں دینا ہوں گی۔ آج تو شیلنگ ہوئی ہم نے تو 17جون 2014کو ماڈل ٹاوٴن اور 31اگست کو اسلام آباد میں سیدھی گولیوں کا سامنا بھی کیا ہے ۔شریف برادران جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں نہ قانونی سیاسی اقدار پر، یہ کبھی بھی انصاف اور انسانی حقوق کے لیے راستے نہیں کھولیں گے۔(جاری ہے)
سیدھی سی بات ہے اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں ۔
آئین ،جمہوریت، قانون ان کے نرغے میں ہیں، تمام اداروں کو انہوں نے اپنا غلام بنا رکھاہے۔ پولیس ان کی ذاتی ملازم ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جسٹس باقر علی نجفی نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر جو رپورٹ مرتب کی تھی ہم آج تک اسے حاصل کرنے لیے عدالت میں ہیں ، اس رپورٹ کے اندر ان کی قتل و غارت گری کی تفصیل رقم ہے اس لیے اسے منظر عام پر نہیں آنے دے رہے۔ انصاف اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ہم نے لاشیں دیں، 90لوگوں کو گولیاں کھاتے دیکھا ہے پھر بھی ہماری جدوجہد جاری ہے اور آخری سانس تک ظالموں کے خلاف جاری رہے گی۔ ہم ظلم کے خلاف جدو جہد کرنے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں ۔ تحریک انصاف کے کارکنان اگر استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے تو اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔پاکستان عوامی تحریک PTI کیساتھ ہے ۔ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ہمارے کارکنان ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔میں PTIکے کارکنان کو حوصلہ دیتا ہوں ، یہ ابھی ابتداء ہے ابھی جدوجہد کے بہت سے مراحل آئیں گے ہم ہر مرحلے میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔انہوں نے پارٹی رہنماوٴں سے گفتگو میں کہا کہ شریف برادران نا جائز دولت بچانے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں ، یہ اپنی ذات کیلئے فیڈریشن ،ملکی سلامتی سمیت سب کچھ داؤ پر لگا سکتے ہیں ،اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص ،پانامہ لیکس کے احتساب اور نیوز لیکس کے عتاب سے دوچار ہیں اور بوکھلاہٹ میں ریاستی طاقت کا بے رحم استعمال کر رہے ہیں ۔یہی سب کچھ انہوں نے ماڈل ٹاوٴن میں کیا تھا، اب ان کی باری آنے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جزیرہ بن چکا ہے اور اسے ملک سے کاٹا جارہا ہے ۔ سڑکیں،موٹر ویز،بس سروس سب کچھ بند کر دیا گیا کیا یہ جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہاکہ جو موٹر ویز غیر ملکی بنکوں کے پاس رہن پڑی ہیں انہیں بند کرنے کا انہیں کیا حق حاصل ہے۔ایک منتخب وزیر اعلیٰ کی جس طرح کئی گھنٹے تک تذلیل کی گئی وہ لولی لنگڑی جمہوری تاریخ کا ایک اور سیاہ باب ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس ہمارے عہدیداروں کے گھروں میں چھاپے مار رہی ہے ۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔ خواتین اور بچوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ۔یہ پہلے بھی جوتے کھا کر ملک سے نکلے اور اب پھر اسی راستے پر چل رہے ہیں ۔یہ جانتے ہیں کہ عوامی تحریک کے کارکن ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہدا کا خون انکے گلے کا پھندا بنے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 1 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
لاہور،سپریم کورٹ بار کے انتخابات، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار رشید اے رضوی کامیاب
-
حکومت خیبر پختونخوا نے فوری ڈاکٹر سید اختر حسین شاہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کردیا
-
” اگر آسکو تو چل کر تمام رکاوٹیں توڑ کر آؤ“
-
عمران خان آج سپریم کورٹ نہیں جائیں گے
-
پولیس والوں نے بنی گالہ جانے کا ریٹ لگا دیا
-
راولپنڈی میں آنسو گیس کے شیل کا ذخیرہ انتہائی محدود رہ گیا
-
ہم نے جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جمہوریت کیلئے ہراول دستے اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے دینے کیلئے قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا ، فاروق ستار
-
راولپنڈی ، 100پولیس اہلکار اورآفسرا ن چھٹیوں کی درخواستیں دیکر گھروں کوچلے گئے
-
پانامہ لیکس سے متعلق میراکیس آج سپریم کورٹ میں لگے گا،شیخ رشید
-
پی ٹی آ ئی کے کسی کارکن کو گھر میں گھس کرگرفتار نہیں کیا گیا، رانا ثناء اللہ کا دعوی
-
گلوکارہ حمیراارشد سے انکے شوہر احمد بٹ نے باقاعدہ معافی مانگ لی ‘پر وڈیوسر سخی سرور نے دونوں میں صلح کروادی
-
فیصل آباد، ماہرین امراض قلب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹھ سے نو لاکھ کے خرچے میں ناکارہ دل کی مریضہ کی اوپن ہارٹ سرجری کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا
-
افغانستان: خود کش دھماکے میں 6 شہری ہلاک
-
غرب اردن:فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور شہید
-
القاعدہ سے تعلق کے شعبے میں ملائیشین طالب علم کو طویل سزائے قید
-
امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی میزبانی میں لیبیا کانفرنس
-
یورپی یونین کے جرمن عہدیدار ’نازیبا‘ بیان پر تنقید کی زد میں
-
نائجیریا میں سکیورٹی حکام ’جنسی زیادتیوں‘ میں ملوث ہیں، ہیومن رائٹس واچ
-
دیوالی کے بعد نئی دہلی میں سانس لینا محال
-
دہشت گردوں کو گرفتار کرائیں، لاکھوں ریال پائیں،سعودی عرب
-
سعودی عرب ،فٹبال میچ کے دوران بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ برہان انٹرچینج پر پہنچ گیا،پولیس کی کارکنوں پر شدید شیلنگ ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے جھاڑیوں کو آگ لگا دی ،علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ... مزید
-
ہنگامی کیفیت ملک کیلئے خطرناک ہے، ڈیڈ لاک کی بجائے ڈائیلاگ کو آگے بڑھایا جائے ، نواز شریف
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد شہید، 6 زخمی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آئینی آپشن موجود لیکن استعمال نہیں کریں گے ،اسحاق ڈار
-
ایف ڈبلیو او اپنی محنت سے اسٹرٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے،آرمی چیف
-
نوازشریف کا سیاسی باپ جنرل ضیاء الحق ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
نندی پور پاور منصوبہ کیلئے 30 ارب 61 کروڑ کی نظرثانی گرانٹ منظور
-
ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان ہونگا،ابھی ابتداء ہے،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا،ڈاکٹر طاہر القادری
-
دفعہ144کا نفاذاورتحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
خواجہ آصف نے عمران خان کو عوامی طاقت دکھانے کا چیلنج کردیا
-
پیمرا نے Nickelodeonچینل کا لائسنس معطل کر دیا
-
پہلے میٹروبس ،پھر چنگ چی ،تحریک انصاف کے رہنما پنجاب پولیس کو چکما دے کر اسلام آباد چل نکلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.