یٰسین ملک کا 103روزکے بعد مشال ملک سے ٹیلی فون پررابطہ،اہلیہ کے توسط سے اپنی صحت کیلئے دعاکی اپیل

پیر 31 اکتوبر 2016 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)کشمیری حریت رہنمایٰسین ملک کا 103روزکے بعد رہائی ملنے کے بعد اہلیہ مشال ملک سے ٹیلی فون پررابطہ ،یاسین ملک کی مشال ملک کے توسط سے اپنی صحت کیلئے دعاکی اپیل۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنماکوہفتہ کے روزسری نگرجیل سے رہاگیاتھا۔

(جاری ہے)

کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کے 103روزکے بعداپنی اہلیہ مشال ملک سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،یاسین ملک نے کہاکہ جیل میں میری صحت تیزی سے گری ،صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا،یاسین ملک نے مشال ملک کے توسط سے اپنی صحت کیلئے دعاکی بھی اپیل کی ،حریت رہنمانے اپنی تین سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ سے بھی ٹیلی فون پربات چیت کی ۔یاسین ملک کوہفتہ کے روزسری نگرجیل سے رہاکیاگیاتھا

متعلقہ عنوان :