ایف سی کی تنخواہوں میں 50فیصد اضا فہ، اسلام آبادپولیس کے برابرکرنے کاحتمی فیصلہ

وزارت داخلہ نے منظوری دیدی ،وزیر داخلہ آج اعلان کرینگے

پیر 31 اکتوبر 2016 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)وزارت داخلہ نے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی تنخواہیں 50فیصد اضافے کے ساتھ اسلام آبادپولیس کے برابرکرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان آج پیر کووزیراعظم سے منظوری لیکرپریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی تنخواہوں میں 50فیصداضافہ کرکے ان کی تنخواہیں اسلام آبادپولیس کے برابرکرنے کی منظوری دیدی ۔فرنٹیئرکانسٹیبلر میں ریٹائرمنٹ کی مدت35سال سے بڑھاکر45سال کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔انہیں ہائی سیکورٹی رسک الاوٴنس بھی ملے گا۔وزیرداخلہ آج پیرکووزیراعظم سے تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری لیکر پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

متعلقہ عنوان :