اسلام آباد،پولیس نے ڈنڈوں اورق لیگ کے جھنڈوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، 8افرادکوبھی حراست میں لے لیا

مونس الٰہی کے خلاف سنگین مقدمات درج

پیر 31 اکتوبر 2016 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ڈنڈوں اورق لیگ کے جھنڈوں سے بھرے ٹرک کوپکڑکرمونس الٰہی کے خلاف سنگین مقدمات درج کرلئے ،پولیس نے ٹرک کے ساتھ8افرادکوبھی حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلام آبادکے علاقے فیض آبادسے پاکستان مسلم لیگ ق کاجھنڈوں اورڈنڈوں سے بھراٹرک پکڑلیا۔

جبکہ پولیس نے 8افرادکوحراست میں بھی لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آئی نائن میں 8افرادکے علاوہ ق لیگ کے رہنمامونس الٰہی کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ،مقدمات میں دفعہ 188اورحکومت مخالف نعری بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفیض آبادکے علاقے سے برآمدہونے والاجھنڈوں اورڈنڈوں کاٹرک چوہدری شجاعت کے گھرمنتقل کیاجارہاتھا،ٹرک کے ساتھ موجود8افرادموجودتھے جن کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔یادرہے کہ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کے2نومبرکے دھرنے میں شرکت کی حامی بھررکھی ہے ،جس کے لئے ق لیگ اپنے جھنڈے اسلام آبادچوہدری شجاعت کے گھرمنتقل کررہی ہے

متعلقہ عنوان :