چھوڑو وزارت اور جی حضوری ‘ ضمیر کی آواز پر لبیک کہو‘ ہم ویلکم کریں گے،عمران خان کا چوہدری نثار کو جواب

پیر 31 اکتوبر 2016 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) چھوڑو وزارت اور جی حضوری ‘ ضمیر کی آواز پر لبیک کہو‘ ہم ویلکم کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ”ضمیر“ کے مطابق فیصلہ کرنے کے معاملہ پرالجھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اگر ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں تو انہیں وزیراعظم میاں نواز شریف کو کرپٹ کہنا پڑے گا۔ چوہدری نثار ان کے دوست ہیں وہ انہیں جانتے ہیں اور چوہدری نثار میاں نواز شریف کو جانتے ہیں مگر میرا مشورہ ہے کہ اگر عمران خان کو خوش اور جشن منا تے دیکھنا چاہتے ہو تو پھر کرپشن پانامہ معاملہ پر نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دو۔

متعلقہ عنوان :