وسطی اٹلی طاقتور ر زلزلے سے پھر لرز اٹھا،متعدد عمارتیں زمین بوس

پیر 31 اکتوبر 2016 11:44

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)اٹلی کے وسطی علاقے میں گزشتہ روز زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں سے دارالحکومت روم بھی ہل کر رہ گیا۔ تازہ زلزلے کے جھٹکوں سے کئی جگہوں پر عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے محکمہ سول پروٹیکشن کے قومی ڈائریکٹر فابریزو کْرسیو نے کہا ہے کہ اتوار، تیس اکتوبر کی صبح آنے والے زلزلے سے کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کْرسیو کے مطابق کئی افراد زخمی ضرور ہوئے ہیں اور اْن کو ہسپتالوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں سول پروٹیکیشن کا محکمہ تربیت یافتہ شہری رضاکار فراہم کرتا ہے اور ہر چھوٹے بڑے شہر میں اِس کی برانچیں موجود ہے۔تیس اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے جھٹکے کم و بیش انہی علاقوں میں محسوس کیے گئے جو پہلے ہی ایسے زلزلوں سے خوف و ہراس کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ علاقے وسطی اور جنوبی اٹلی میں ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے روم سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے ان جھٹکوں کا مرکز جنوب مشرق میں واقع پیروگیا کا ایک مقام ہے جو زیر زمین 108 کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔

متعلقہ عنوان :