جیمز بونڈ خفیہ جاسوس نہیں بن سکتا،برطانوی انٹیلی جنس چیف

پیر 31 اکتوبر 2016 11:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)فلمی دنیا میں جیمز بونڈ کا نام ان شہرہ آفاق کرداروں میں ہوتا ہے جو دنیا کو حادثات اور مصائب سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر برطانوی انٹیلی جنس ادارے’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے کہا ہے کہ 007 ایجنٹ برطانیہ کا جاسوس نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس چیف ’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے کہا ہے کہ ایک جاسوس میں سخت ترین اخلاقی اور جسمانی چیلنجز سے نمٹنے اوردنیا کے انتہائی مشکل ماحول میں زندگی گذارنے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔

مگر کوئی فلمی شخصیت بھلے وہ فلموں میں خفیہ جاسوسی کے مناظر کی اداکاری کرنے میں ماہر ہوعملی طور پر جاسوس نہیں بن سکتا کیونکہ وہ ایسی اخلاق اور جسمانی صلاحیت کی ڈھال سے محروم ہوتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :