استنبول میں امریکی سفارت کاروں کے اہل خانہ کو کوچ کی ہدایت

پیر 31 اکتوبر 2016 11:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)امریکا نے استنبول میں اپنے قونصل خانے کے اہل کاروں کے اہل خانہ کو فوری طور پر ترکی سے کوچ کر جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انتباہی اقدام ان "شدت پسند گروپوں" کے سبب کیا گیا ہے جو امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دوسرا انتباہ ہے جو اس نے ترکی میں امریکی شہریوں کے لیے جاری کیا ہے اور یہ "دہشت گرد جماعتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے" کے حوالے سے امریکا کے اندیشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :