پرویز خٹک اسلام آباد آنا چاہیں تو مکمل پروٹوکول فراہم کیا جائے گا، وزارت داخلہ

مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ترجمان وزارت داخلہ

پیر 31 اکتوبر 2016 11:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوااگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ مسلح جتھے کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگر وہ خود آنا چاہیں تو ان کو مکمل سیکورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا۔گذشتہ روز ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کے ایک صوبائی وزیر بھاری اسلحہ اور چند سو احتجاجی کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد داخل ہوئے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔