کوئٹہ، سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی تحقیقات کیلئے بریگیڈئر بلال علی ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی تحقیقات کیلئے بریگیڈئر بلال علی ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے دیگر ارکان میں اصغر علی، کمانڈنٹ ، پی ٹی سی سریاب، ایڈیشنل سیکرٹری1محکمہ داخلہ و قبائلی امور آئی ایس آئی اور ایم آئی کے کم از کم کرنل رینک کا ایک ایک نمائندہ اور ڈائریکٹر آئی بی شامل ہوں گے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :