عراقی دارالحکومت میں خودکش حملہ، نصف درجن سے زائد ہلاک

حملہ شیعہ زائرین کے لیے بغداد کے مغربی حصے میں قائم ایک امدادی مرکز پر کیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:43

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء )عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ زائرین پر کیے گئے خودکش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیس سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ شیعہ زائرین کے لیے بغداد کے مغربی حصے میں قائم ایک امدادی مرکز پر کیا گیا۔ اس امدادی مرکز پر شیعہ زائرین امدادی سامان حاصل کرنے کے لیے جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران عراق میں خاص طور پر شیعہ علاقوں اور شیعہ اجتماعات کو جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے خاص طور اپنے خودکش حملہ آوروں سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :