باب ڈلن نے ادب کا نوبل انعام قبول کرنے کی حامی بھر لی

ممکن ہوا تو وہ نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں گے، ڈلن

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:43

سویڈن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء )سویڈش اکیڈمی نے بتایا ہے کہ امریکی نغمہ نگار باب ڈلن نے ادب کا نوبل انعام قبول کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اکیڈمی کی سیکرٹری سارا ڈانیئس نے بتایا کہ باب ڈلن نے اْن سے خود فون کر کے پرائز قبول کرنے کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

ڈانیئس نے بتایا کہ ڈلن نے ان سے کہا کہ ان کے لیے نوبل پرائز حاصل کرنا ایک اعزاز ہے اور اس اعلان کے بعد سے وہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے قاصر تھے۔ یہ بیان سویڈش اکیڈمی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ یہ ابھی طے نہیں کہ دس دسمبر کو باب ڈلن نوبل انعام برائے ادب وصول کرنے اسٹاک ہولم پہنچیں گے۔ ایک برطانوی اخبار کو ڈلن نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہوا تو وہ نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں گے۔